عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگا، ان کے وزیراعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں، مریم نواز
این اے ایک سو چوون میں نون لیگ کی فتح پر لیگی رہنما مریم نوازنے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللّہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا، اب بھی سمجھ جاؤ، ان کا کہنا تھا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا، عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیراعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کا فیصلہ واضح ہے۔ ووٹ کوعزت دو، عدل کو بحال کرو۔ یہ نظریہِ نواز ہے جو ِدلوں میں گھر کر چکا ھے، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا تھا نہ "روک سکو تو روک لو، پاکستان کے عوام کے شعور سے مت کھیلنا، وہ مہروں کو نہیں، شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتے ہیں۔ جو جبر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں