وینزویلا صدر میدورو نے غیر ملکی امداد روک دی
وینزویلا میں سیاسی بحران تھم نہ سکا۔ وینزویلا صدر میدورو نے غیر ملکی امداد روک دی۔ اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈونےامداد روکناانسانیت کےخلاف جرم قراردے دیا۔ ڈاکٹرز حکومت سے امداد کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا میں سیاسی کشیدگی جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو نے صدر میدورو کے غیر ملکی امداد کو روکنے کے اقدام پر فوج کو خبردار کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر بھیجی گئی امداد ملک میں آنے سے روکنا انسانیت سوز جرم ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ صدر میدورو نے سرحد پر غیر ملکی امداد کو روکنے کیلئے فوج تعینات کر دی ہے۔ کولمبیا اور وینزویلا کو ملانےوالے پل پرفوج تعینات ہے۔ ڈاکٹرزحکومت سےغیرملکی امداد کھولنےکا مطالبہ کر رہے ہیں