ملیحہ لودھی کااقوام متحدہ کی امن مشنزکاجائزہ لینےوالی کمیٹی میں خطاب
15پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اوراسٹاف آفیسرزکےفرائض سرانجام دےرہی ہیں،اقوام متحدہ کوامن مشنزمیں فوجی دستےبھیجنےوالےممالک کےتجربات سےفائدہ اٹھاناچاہیے،پاکستانی فوجی دستےاقوام متحدہ کی قیام امن کوششوں میں سب سےآگےرہےہیں،بجٹ میں کمی سےقیام امن کی کوششوں پرمنفی اثرپڑےگا،اقوام متحدہ کوامن مشنزکیلیےمختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے،لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی نگرانی کےمشن کوفعال بنانےکی ضرورت ہے،ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت اورپاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو مزید موثربنانے کے لئے اپنی حمایت کااعادہ کیاہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے نیویارک میں امن مشن کی کارروائیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اوربھارت میں اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے میزبان ملک کی حیثیت سے پاکستان نے اس کے مینڈیٹ پرعملدرآمدکے لئے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔