کل ریڈیوکاعالمی دن منایاجائے گا
عوام میں آگاہی اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے ریڈیوکے کردارکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کل (بدھ) ریڈیوکاعالمی دن منایاجائے گا۔اس سال کاموضوع ہے''مکالمہ، برداشت اورامن''اس سلسلے میں ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کاچینل صبح دس بجکرپانچ منٹ سے دوپہربارہ بجے تک دوگھنٹے دورانیے کابراہ راست پروگرام نشرکرے گا۔ریڈیوپاکستان کوعروج پرپہنچانے میں اہم کرداراداکرنے والے مشاہیرکوخراج تحسین پیش کیاجائے گا۔عالمی یوم ریڈیو پراپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے بھی مکالمے، رواداری اورامن کے فروغ کے لئے ریڈیو کی اہمیت کااعتراف کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو ایک طاقتورذریعہ ہے اورآج کے ڈیجیٹل مواصلات کے دورمیں بھی عوام تک ریڈیوکی رسائی ذرائع ابلاغ کے کسی دوسرے ذریعے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔