کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
کراچی میں رواں سال پہلے کانگو وائرس کاکیس سامنے آگیا ہے ،اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کے کانگو وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوگئی اس سے قبل متاثرہ خاتون لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج تھی۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق35سالہ خاتون تعظیم فیضان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، خاتون کو خون کی الٹیاں ہورہی ہیں اور پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی بہت کم ہے،لیبارٹری ٹیسٹ سے خاتون کے کانگوکریمین ہیمرجک فیور میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیمی جمالی نے بتایا کہ گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں 16 اموات ہوئی تھیں جبکہ41مریضوں میںکانگوکریمین ہیمرجک فیورکی تصدیق کی گئی تھی،حفاظتی تدابیر اختیار کرکے کانگووائرس سے بچا جاسکتا ہے ،کراچی میں موسم سرماکی آمدکے ساتھ ہی گلے کی خرابی، فلو، انفلوائینزا سمیت دیگر نامعلوم وائرس حملہ آور ہوگئے ہیں جس کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی، جسم میں شدید درد کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے