واپڈا بلوچستان میں نئے منصوبوں پر کام شروع کرے:صادق سنجرانی
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے پانی وبجلی کے ترقیاتی ادارے سے کہاہے کہ وہ بلوچستان کے پانی کی قلت کے شکارعلاقوں میں نئے منصوبوں پرکام شروع کرے۔ انہوں نے یہ با ت اسلام آباد میں واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین سے ملاقات کے دوران کہی۔آبی وسائل کے وزیرفیصل واوڈا بھی اس موقع پرموجودتھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ملک خصوصاً بلوچستان کوپانی کی کمی کاسامناہے اورپانی کے جاری منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کیاجاناچاہیے۔