شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج پھرہوگی
ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کررکھا ہے، گزشتہ روز نیب کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے تھے۔