حکومتی شٹ ڈاؤن خارج از امکان نہیں، نائب ترجمان وائٹ ہاؤس
ائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن خارج از امکان نہیں ہے۔ میکسیکو دیوار فنڈنگ سے متعلق ڈیموکریٹس کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان مک میلفی نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن ابھی تک اصولی طور پر سامنے موجود ہے، اسے ڈیموکریٹس سے سمجھوتے کے تحت بچا جاسکتا ہے لیکن ڈیموکریٹس کسی رعایت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان نے کہا کہ پچیس جنوری کو ایک سمجھوتے کے ذریعے امریکی انتظامیہ کا جزوی طور پر مفلوج ہو جانا شٹ ڈاؤن کے خاتمے کا سبب بنا۔ پینتیس روز تک جاری رہنے والا شٹ ڈاؤن امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن تھا۔ واضح رہے کہ پانچ فروری کو ڈیموکریٹس ارکان نے سینیٹ میں ایل بل متعارف کرایا تھا۔ بل کی منظوری کی صورت میں ٹرمپ میکسیکو سرحدپر دیوار صرف اور صرف ملک میں قومی ایمرجنسی لگا کر بنا سکتے ہیں