پنجاب بھر میں 15 فروری سے بارشوں کی پیش گوئی
پنجاب میں 15سے 17فروری تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شاد کے مطابق 14فروری کو پنجاب بھر میں بادلوں کا راج رہے گا، بوندا باندی بھی ہو گی،جبکہ جمعہ 15 فروری کو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ 17 فروری تک ژالہ باری اورگرج چمک کیساتھ 30ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شادکا مزید کہا کہ ماہِ فروری میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی،جبکہ رواں سال گرمی کی شدت بھی کم رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مون سون سیزن بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے، رواں سال سیلاب آنے کا بھی امکان ہے۔