اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 40 ہزار کا نفسیاتی ہندسہ عبور کر لیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزمثبت آغاز دیکھنے میں آیا۔ ہنڈریڈانڈیکس میں 312پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ نے 40 ہزار کی نفسیاتی ہندسہ عبور کرلیا اوروہ 40 ہزار26کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگی۔ گذشتہ روزمارکیٹ417 پوائنٹس کے اضافے سے39ہزار714 پربند ہوئی تھی۔