بھارت میں عام عادمی پارٹی کے رکن اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر حملہ، 1 شخص ہلاک

بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن ِ اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر نامعلوم مسلح افرد نے حملہ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ہے جبکہ متعدد ذخمی بھی ہو گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق عام آدمی پارٹی کے نو منتخب رکن ِ اسمبلی نریش یادو اپنے حامیوں کے ساتھ مندر سے اپنے گھر کی طرف واپس لوٹ رہے تھے کہ را ستے میں پہلے سے گھات لگا ئے مسلح افراد نے ان کے قافلے پر اندھا دھن فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ متعدد افرد ذخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔