متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے مخالف نوجوان کی کیرالہ میں منفرد شادی

بھارتی ریاست کیرالا میں متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے مخالف نوجوان نے اپنا احتجاج منفرد انداز میں ریکارڈ کرایاوہ اپنی شادی کی تقریب میں بارات کی موجودگی میں اونٹ پر سوار ہوکر پہنچا اس کے ہاتھوں میں سی اے اے کے خلاف پلے کارڈ تھا اور اس نے اپنی دلہن کو آئین ہند کا تحفہ دیا ، یہ واقعہ کیرالا کی راجدھانی کے مضافات پیش آیا۔یہ منظر دیکھنے کے لئے رشتہ داروں اور دوستوں کا ایک بہت بڑا ہجوم تھا، دولہا اونٹ پر سوار ہوکر 20کلو میٹر دور شادی کے مقام تک پہونچا۔حسین نامی دولہانے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایسا اس لیے کر ر ہاہے کہ سی اے اے کے خلاف احتجا ج ریکارڈکرایا جا سکے ۔دولہانے کہا کہ میں نے سلامی میںنقدی کے ساتھ دستورہند کی ایک کاپی بھی دی ہے۔