ڈیرن سیمی پی ایس ایل کھیلنے کے لئے سب سے پہلے پاکستان پہنچ گئے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کی رونقیں عروج پر، غیرملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ڈیرن سیمی پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ معروف کرکٹر کو دیکھ کر مداحوں نے کراچی ائیرپورٹ پر ڈیرن سیمی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹر ہیں۔