سادہ طبیعت صدر کی سیالکوٹ میں 33 گاڑیوں کے شاہانہ قافلے کے ساتھ تقریب میں آمد
سیالکوٹ : صدر مملکت عارف علوی سیالکوٹ میں 33 گاڑیوں کے شاہانہ قافلے کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئے، سادہ طبیعت صدر مملکت عارف علوی کا پروٹوکول انتظامیہ نے بنایا، کامیاب نوجوان پروگرام میں شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر پاکستان کی سیالکوٹ آمد کے موقع پر صدر پاکستان کے روٹ پر واقع تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیاسی قیادت پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی صاحب کے ہمراہ موجود ہیں۔