پاکستان مسلم لیگ ن کا سینٹ انتخابات کے لیے جنرل سیٹ پر پروفیسر ساجد میرکو پانچویں مرتبہ سینٹ کا ٹکٹ جاری

پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات کے لیے جنرل سیٹ پر اپنی حلیف جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میرکو پانچویں مرتبہ سینٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لندن سے ٹیلی فون پر پروفیسر ساجد میر کو ٹکٹ کے اجرا کی اطلاع دی۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ ہمارے وفادار اتحادی ہیں۔ پروفیسر ساجد میر ساجد میر نے کہا کہ اسلام کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔پروفیسر ساجد میر نے ٹکٹ کے اجراء پر میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔