ٹھٹھہ: کوئلے کی کان بیٹھنے سے 4 محنت کش جاں بحق

جھرک کے قریب پہاڑی علاقے میٹنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 4 محنت کش جاں بحق ہوگئے۔ جھرک کے قریب میٹنگ کے پہاڑی علاقے میں لیز ہولڈر عمر خان کی کوئلے کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے سوات کے رہائشی2 مزدور محبوب علی اور گل واحد جان بحق جبکہ 2 مزدور داد خان اور فقیر گل زخمی ہو گئے جنہیں حیدرآباد منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی دم توڑگئے