دنیا بھر میں کورونا سے 10کروڑ 82 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 82 لاکھ 96 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 78 ہزار 824 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 38 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ امریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 86 ہزار 922 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 484 اور ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 397 اور 97 لاکھ 16 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 40 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 78 ہزار 687 ہے