وقاص نسیم وسطی باغ کی عوام کے دلوں میں رہتا ہے، نوجوانوں کی آخری امید ہے۔ ڈھنڈ گلستان استقبالیہ
وقاص نسیم وسطی باغ کی عوام کے دلوں میں رہتا ہے، نوجوانوں کی آخری امید ہے۔ ڈھنڈ گلستان استقبالیہ گلگت بلتستان کے بعد 3 مارچ کو سینٹ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کی اکثریت قائم ہو گی ۔ راجہ وقاص نسیم کوٹلی اور اب مظفر آباد میں عوامی سمندر کا امڈ آنا جولائی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کا واضع ثبوت ہے چھتر نمبر ایک ڈھنڈ گلستان میں پی ٹی آئی ضلع باغ کے صدر راجہ وقاص نسیم کے اعزاز میں ایک بھر پور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی عہداداران ، سماجی شخصیات اور عوام علاقہ نے بھر پور شرکت کی اور راجہ وقاص نسیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نوجوانوں کی امید اور وسطی باغ کے عوام کی دلوں کی ڈھڑکن قرار دیا۔ اس سے پہلے راجہ وقاص نسیم کو باغ سے ڈھنڈ گلستان تک ایک شاندار ریلی کی صورت میں لایا گیا جس میں آئی ایس ایف ، یوتھ اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پنڈال پہنچنے پر صدر تحریک انصاف ضلع کا واشگاف نعروں سے استقبال کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ وقاص نسیم نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل پی ٹی آئی ہے ۔ گلگت بلتستان کے بعد انشاء اللہ 03 مارچ تک سینٹ میں بھی پی ٹی آئی کی اکثریت قائم ہو جائے گی اور پھر سونامی کشمیر کا رخ کرے گا۔ جس طرح 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن میرپور ڈویژن میں کوٹلی کے مقام پر عوام نے اپنے کپتان کا والہانہ استقبال کیا، کل اسی طرح مظفر آباد نے بھی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آ کر انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کا حل تلاش کرے گی ، تحریک آزادی خسمیر پر فوکس کرے گی اور 70 سالہ بوسیدہ سیاسی نظام کو اپنے منظقی انجام تک پہنچائے گی۔ راجہ وقاص نسیم نے کہا کہ وسطی باغ پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ، گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے میرے بھائیوں نے دن رات فیلڈ میں محنت کی ہے ، چوک چوراہے میں موجود رہے ہیں اور تمام عوامی ایشوز پر بھر پور اپوزیشن کی ہے ۔ انشاء اللہ اب وقت آ گیا ہے کہ باغ کو لینڈ مافیا ، ٹمبر مافیا ، بھتہ مافیا سے چھٹکارا دلایا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر حکومت کا قیام ہو جس کی واحد ترجیح عوام ہو ۔ وسطی باغ میں حکمران جماعت یا دوسری جماعتوں میں سے کوئی لیڈر فیلڈ میں موجود نہیں ہے ، چند لوگ ڈرائنگ میں بیٹھ کر بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں ، انہیں میدان میں آنے دیں عوام انکا تراہ نکالنے کو تیار بیٹھی ہے ۔ انہوں نہ مزید کہا کہ میرا باغ میں سیاست کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ پسی ہوئی عوام کو ان نوسربازوں سے آزادی دلوا سکوں اور باغ کے اندر طاقت کا توازن قائم کر سکوں ۔ آخر میں استقبالیہ تقریب کے منتظمین راجہ امتیاز ، سفیر ڈار ، راجہ فاروق ، ارشاد ڈار ، سردار زبیر ، راجہ سرفراز ، راجہ عبدل وحید ، باسط اسحاق ، زاہد سلیمان اور دیگر پارٹی عہداران کو بھی انہوں نے ایک کامیاب فنکشن کرانے پر مباکباد پیش کی ۔