پی ایس ایل 6 کے ترانے پر شعیب اختر کی تنقید، فنکار بھی میدان میں آ گئے

گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل ترانا 'گروو میرا' ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔ پی ایس ایل 6 کے ترانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی اور انہیں یہ ترانہ خاصا پسند نہیں آیا تھا۔ بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے بھی پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی تنقید سامنے آنے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی خاموش رہ نہ سکے اور انہوں نے شعیب اختر کی تنقید پر جواب دیا۔