کوئٹہ: 102 لاپتا افراد کے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوگئی

کوئٹہ: کمیشن برائے بازیابی لاپتا افراد کی سماعت کے دوران 102 لاپتا افراد کے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے قائم حکومتی کمیشن جمالی ہال کوئٹہ میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کررہا ہے۔ کمیشن بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق جج فضل الرحمان کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کر رہاہے جس میں مزید 113 لاپتا افراد کے کیسز سنے گئے جن میں 13 کیسز ریگولر کاز لسٹ کے تھے جب کہ 100 لاپتا افراد کی نئی لسٹ وفاقی حکومت کی جانب سے کمیشن کو بھجوائی گئی تھی۔