'سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی'

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں پالیسیاں بناتے ہوئے عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے، نظام میں سرائیت خرابیوں کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں، ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح اور ملک کے مفاد کیلئے فیصلے کر رہے ہیں۔