میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف جھیل میں کشتیوں پر مظاہرہ
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری ہے، ملک کے جنوبی حصے کی بڑی جھیل میں کشتیوں پر مظاہرہ کیا گیا، دوسری جانب امریکا نے میانمار کے فوجی لیڈروں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ میانمار میں نوجوانوں، طلبہ اور سیاسی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، فوجی بغاوت کے خلاف جھیل میں ہونے والے احتجاج میں شریک لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جمہوریت کے حق میں نعرے درج تھے۔ لوگوں نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے آغاز سے سیاسی رہنماوں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے جس کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت جاری ہے