حریم شاہ کی زندگی کی عکاسی کرتی فلم 'راز' کی نئی جھلکیاں وائرل

پاکستانی کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ روز فلم’راز‘ کا ایک ٹیزر مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔