سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پراپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لئے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا، پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سید شبلی فراز سمیت دیگر کو امیدوار نامزد کر دیا ۔ جمعہ کے روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔سندھ سے فیصل واڈا سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔پنجاب سے سیف اللہ نیازی ،ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر سید علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا