بجلی1.95 روپے مہنگی کرنے کی درخواست منظور، نیپرا نے فیصلہ حکومت کو بھجو ا دیا

نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبرہے، عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموارہو گئی۔ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر کے نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔