سینیٹ انتخابات : تحریک انصاف نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے
اسلام آباد: تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لئے، امیدواروں میں عبدالحفیظ شیخ، فیصل واوڈا ، ڈاکٹر زرقا ، ثانیہ نشتر اوربیرسٹر علی ظفر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ، اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ ،فوزیہ ارشد پی ٹی آئی کےامیدوار فائنل ہیں۔