شدید دھند کے باعث3ٹریفک حادثات

شدید دھند کے باعث تین ٹریفک حادثات، تین خواتین ثناء اقبال، بشری سرور اور سمبل انیس سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے : ڈسکہ روڈ پر موترہ سٹاپ پر APVوین اور ٹرک کی ٹکر میں 34سالہ ثنا اقبال، 28سالہ امتیاز شاہ بادشاہ، 75سالہ علی اکبر ، 26 سالہ سرفراز علی اکبر اور 55سالہ اعظم سہیل شدید زخمی ہوئے ڈسکہ روڈ پر خان پٹرول پمپ کے قریب ایوری کیری ڈبہ اور ٹرک کی ٹکر میں دوخواتین 55سالہ بشری سرور اور 26سالہ سمبل انیب زخمی ہوئیں ڈسکہ پسرور بائی پاس پر نجی کالج کے سامنے یوٹرن لیتے دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکراؤ میں دو بھائی 33سالہ عرفان بٹ اور عدنان بٹ زخمی ہوئے ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداددیتے زخمی ہسپتالوں میں منتقل کردئیے