کورونا کی نئی قسم، پوری دنیا کے لیے انتباہ!

لندن: برطانوی طبی ماہر شیران پیکاک نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنس دان نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کوروناوائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے کینٹ میں پہلی مرتبہ وائرس کا نیا اسٹرین کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد چینیٹک سرویلانس پروگرام کے سربراہ شیران پیکاک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پوری دنیا تک پھیلنے کے امکانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی نئی قسم کے خلاف ویکسین غیرمؤثر بھی ہوسکتی ہے، حالیہ ہفتوں سے نیا اسٹرین برطانیہ میں تباہی مچارہا ہے لیکن اس میں اتنی صلاحیت کے کہ پوری دنیا تک پھیل جائے۔