وفاقی وزیر نے رواں سال حج کی ادائیگی کے حوالے سے اچھی خبر سنادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔ تفصیلات رواں سال بھی کورونا وائرس کے باعث حج متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب اب بھی حجاج کرام سے حج کے لئے درخواستیں قبول نہیں کررہا ، امیدہے اگلے 5ماہ میں صورتحال بہترہوجائےگی ، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔