پیپلز پارٹی کا سینیٹ انتخابات کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کیا دو روز میں جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس اور دیگر امور طے کیے جا سکتے ہیں؟ خط کے متن کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے، امیدواروں کے انٹرویوز اور دیگر عوامل کے لیے پارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے