تھر پارکر:غذائیت کی کمی سے مزید 3 بچے انتقال کر گئے
سندھ کے ضلع تھر پارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت تھر پارکر کے مطابق انتقال کرنے والے 3 بچوں میں سے ایک 5 ماہ کا ہے جبکہ 2 نومولود ہیں۔غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر فوت ہونے والے ان بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہے۔واضح رہے کہ رواں سال غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 74 ہوچکی ہے۔تھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 50 سے زائد ایسے بچے زیرِ علاج بھی ہیں۔