عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا
عثمان ڈارے انتخابی قوانین کے پیش نظر وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے این اے 75 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وزیراعظم سے اجازت مانگی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی خواہش پر کابینہ ڈویژن نے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد عثمان ڈار دوبارہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔