سینیٹ انتخابات: ن لیگ کا راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے تین جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست کے لئے چار لیگی رہنماؤں کا نتخاب کرلیا۔ جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو ن لیگ نے اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ محمد زبیر کو پہلی بار پنجاب سے سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا قوی امکان ہے جبکہ نامور وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی سینیٹ کی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعظم نذیز تارڑر عاصمہ جہانگیر وکلاء گروپ کے مرکزی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ نامزد امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے