اسلام آباد, لاہور ، و دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، عارف والا، فیصل آباد ,ملتان، سرگودھا، پھول نگر میں محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ مردان، شمالی وزیرستان، سوات اور باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جہلم ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مظفر آباد اور میرپور آزادکشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ زلزلہ 80 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔