برطانوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ، خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر نے جمعہ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی, ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور' خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بری فوج کے سربراہ نے پاکستان میں کرونا وائرس وباء سے نمٹنے کے حوالے سے برطانوی کردارپر معزز مہمان کاشکریہ اداکیا۔