تنخواہیں بڑھانے سے قومی خزانے پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا : وزارت خزانہ
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سے قومی خزانے پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال کے 4 ماہ میں 10 ارب روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا معاملے پر وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس سے موجودہ مالی سال کے 4 ماہ میں 10 ارب روپے اضافی اخراجات آئیں گیجبکہ اگلے مالی سال تنخواہوں کا بل 30 ارب روپے بڑھ جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 20 سے 22 تک تنخواہوں میں اضافے کی صورت میں اخراجات مزید بڑھ جائیں گے ۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث گریڈ 1 سے 19 تک بنیادی تنخواہ میں عارضی طور پر 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے.