شاہین آفریدی کا ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کو ہرانے کا چیلنج مکمل
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے مات دے دی۔اس جیت کے بعد پاکستان سپرلیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی میمز میں استعمال ہونے والی تصویر ٹوئٹ کی گئی ہے۔آفیشل اکاؤنٹ پر میم کے ساتھ لکھا کہ ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کو ہرانے کا چیلنج قبول کرلیا۔