پیرصاحب پگارا مرحوم کے سب سے بڑے صاحبزادے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کو آٹھواں پیر پگارا منتخب کرلیا گیا ہے۔
پیرصاحب پگارا کی وفات کے بعد ان کے جانشیں کے انتخاب کے لیے پیرجوگوٹھ میں حروں کے خلفاء کا اجلاس ہواجس میں پیر صاحب پگارا کے سب سے بڑے صاحبزادے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کو متفقہ طور پر نیا پیر پگارا منتخب کرلیا گیا۔ وہ حروں کے آٹھویں پیرپگارا ہوں گے ۔ پیرصبغت اللہ شاہ راجہ سائیں کے نام سے جانے جاتے ہیں، آٹھویں پیرپگارا کے لیے مرحوم پیرصاحب پگارا کے دیگر تین بیٹے گوہرعلی شاہ، صدرالدین شاہ اورحزب اللہ شاہ بھی امیدوارتھے۔ پیرصبغت اللہ راشدی کو پیرپگارامنتخب کرنے کے بعد ان کی دستار بندی کی گئی اور انہیں پیر پگارا کی روایتی کرسی پربٹھاگیا، پیر پگارا منتخب ہونے کے بعد پیر صبغت اللہ نے اپنے عقیدت مندوں کو پہلا دیدارکرایا ۔اس موقع پر ہزاروں لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب نظرآئے