صدر آصف علی زرداری ایک روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایک روز قیام کریں گے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر کا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے اور وہ ڈاکٹروں سے اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر چوبیس گھنٹوں کے اندردبئی سے وطن واپس آجائیں گے۔