اے این پی آئین سے تجاوزکرنے والے ادارے کا ہاتھ روکے گی۔ اسفند یارولی خان

اسلام آبادمیں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے اور ایسی صورتحال میں سیاسی عدم استحکام نامناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی آئین سے تجاوز کرنے والے ادارے کا ہاتھ روکے گی اور بھرپور مزاحمت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل وحید کاکڑ جیسے کسی فارمولے کے بارے میں علم نہیں ہے۔ قبل از وقت انتخابات کے سوال پرانہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ووٹر لسٹیں درست نہیں ، ایسی صورت میں عام انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں؟ تاہم سینٹ الیکشن گیاری فروری سے بارہ مارچ کے درمیان ہوں گے۔ صدر کے دورہ دبئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ طے شدہ تھا میڈیا ایسے سوالات سے گریز کرے جن کے جوابات سے اشتعال پیدا ہوتا ہو۔