نوازشریف نےسیاسی قائدین سےرابطوں کاآغاز کردیاحکومت کی جمہوری اندازمیں تبدیلی ناگزیرہے. احسن اقبال
اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سرکاری اداروں میں روزانہ ایک ارب روپے کا خسارہ ہو رہا ہے، ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ روزانہ پانچ ارب روپے کے قرضے لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف دور میں اکتوبر انیس سو ننانوے سے قبل ملکی قرضہ دو کھرب روپے تھا، مشرف دور میں قرضہ ساڑھے پانچ کھرب ہوا اور اب ساڑھے گیارہ کھرب سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ اداروں میں محاز آرائی اور تصادم جاری ہے۔ اس وقت عدلیہ کی بحالی، اور جمہوری عمل کے استحکام کو شدید خطرات لا حق ہیں ۔ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے آئینی طریقہ کار سے حکومت کی فوری تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکے لئے نئے انتخابات کروائیں جائیں۔ انہوں نے اجلاس کے اعلامیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد، ریلیاں، جلسے جلوس بھی نکالے جائیں گے۔