پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کی تقرری انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کی جائے گی۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے آج کراچی میں مصروف دن گزار۔ انہوں نے سابق کرکٹرز سمیت، ڈس ایبل کرکٹرز اور کراچی کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کے عہدیدران سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کی تقرری کا فیصلہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک کسی کوچ کی تقرری کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں اسی سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دشیی کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے انتقال کے باعث بنگلہ دیشی سیکورٹی ٹیم تاخیر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔