اداروں کے درمیان تصادم کا تاثردرست نہیں، جمہوری نظام ملکی مفاد میں ہے مفاہمت کی سیاست کوفروغ دیتے رہیں گے. وزیراعظم
پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ اہم قومی معاملات پراتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے مابین تصادم کی نفی کی جائے گی جس سے جمہوریت کواستحکام میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے حکومت کو اچھے اوربرے دنوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہاربھی کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے مشورے کے بعد قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے اداروں یا کسی بھی فرد کی دل آزاری نہ ہو۔ اجلاس میں اے این پی، ایم کیوایم، مسلم لیگ ق اور فاٹا اراکین شریک تھے۔