حکومت دھرنا دینےوالوں کےجائزمطالبات فی الفور تسلیم کرے،قائد ایم کیوایم
اپنےبیان میں الطاف حسین نےکہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں شہیداء کےسوگوار لواحقین کےغم اور دکھ کو سمجھیں اور انکے مطالبات فی الفور تسلیم کرکے کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ بیس گھنٹوں سے لواحقین چھیاسی میتوں سمیت دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور تمام سیاسی لیڈر اور سیاسی جماعتیں آواز بلند کرنےکےبجائے خاموش بیٹھی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ لواحقین کی سنوائی نہ کرکے کھلی بےحسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جوکہ ہر محب وطن شہری کیلئے بڑے دکھ اور درد کی بات ہے۔