لانگ مارچ والوں کاکوئی ایجنڈا نہیں،وہ اپنا شوق پورا کرلیں:یوسف رضا گیلانی

کراچی ایئرپورٹ پر طاہر القادری کے لانگ مارچ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ علامہ طاہر القادری کا کوئی ایجنڈا نہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مدرسوں کے لوگوں کو اکٹھا کرکے انقلاب لے آئیں گے تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں تاہم موجودہ ملکی حالات میں لانگ مارچ مناسب نہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بیسویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو ملنے والے اختیارات کےباعث الیکشن صاف شفاف ہی ہونگے۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی لانگ مارچ کےحوالےسے وزیر داخلہ کے بیان پر پوچھےگئے سوال پر بےساختہ مسکرا دیئے اور کہا کہ رحمان بابا کی باتوں کا انہی سے پوچھیں، ہم تو انکا نام بھی وضو کرکے لیتے ہیں۔