ٹم ساﺅتھی کو ٹیسٹ وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 9 وکٹوں کی ضرورت
ویلنگٹن ۔ 12 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ٹم ساﺅتھی کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 9 وکٹوں کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں کیوی باﺅلر بن جائیں گے، اس سے قبل رچرڈ ہیڈلی، ڈینئل ویٹوری، کرس مارٹن اور کرس کینز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، رچرڈ ہیڈلی 431 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، ڈینیئل ویٹوری نے 362، مارٹن نے 233 اور کرس کینز نے 218 وکٹیں لے رکھی ہیں