امریکی ڈالرجاپانی ین، دیگرکرنسیوں کے مقابلے میں دباﺅکا شکار
ٹوکیو ۔ 12 جنوری (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں صدر ڈونلد ٹرمپ کے بیان کے اثرات کے باعث امریکی ڈالر جاپانی ین اور بعض دوسری کرنسیوںکے مقابلے میں جمعرات کودباﺅکا شکار رہا۔ ڈالر انڈکس کوٹ(ڈی ایکس وائے) 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 102.95سے گر کر 101.52 پر آگیا۔ٹوکیو سٹاک میں ڈالر کی شرح تبادلہ116.87 ین سے واپس ہوتے ہوئے114.74ین پر آ گئی،یوروکی شرح تبادلہ 1.0602ڈالر اور برطانوی پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ گذشتہ دس ماہ کی کم ترین سطح 1.2048 ڈالر رہی۔