استنبول۔ 12 جنوری(اے پی پی) ترکی کی قومی کرنسی لیرا کی قدر میں انتہائی گراوٹ آگئی۔ ترک کرنسی لیرا کی قدر رواں سال کے آغاز میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 10فیصدتک گرنے کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر مزید کم ہوئی ہے ، ترک سنٹرل بینک کے لیرا کی قدر کو مزید گرنے سے بچانے کے تمام اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق فوریکس مارکیٹس میں ترک لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے2.4فیصد کمی آئی ہے اور اس کی ٹریڈینگ تاریخی کمی کے ساتھ 3.90لیرا فی ڈالر میں ہوئی۔ یورو کی شرح تبادلہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 4.09لیرا میں ہوئی۔ یورو کے مقابلے میں ترک لیرا 2فیصد تک گرا ہے ۔
ترکی کی قومی کرنسی لیرا کی قدر میں کمی
Jan 12, 2017 | 14:43