آرمی چیف کا جہلم اور کھاریاں گیریژنز کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم اور کھاریاں گیریژنز کا دورہ کیا, آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی, جہلم میں پارا رینجز کے دورے کے دوران آرمی چیف نے آرمی فائرنگ مقابلے کے اختتامی مرحلے کا معائنہ کیا, چار ہفتوں تک جاری رہنے والے آرمی فائرنگ مقابلے میں ملک بھر سے چھ سو سڑسٹھ ملٹری جوانوں اور شہریوں نے حصہ لیا, ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں جنگ میں زخمی ہونے والے چھیاسی افسروں اور جوانوں نے شرکت کی, آرمی چیف نے شرکا کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیموں کو مزید توجہ سے تیاری کرکے بین الاقوامی ایونٹس میں بھی شرکت کرنی چاہیئے,جس کے بعد آرمی چیف نے کھاریاں گیریژن میں افسروں سے خطاب کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کا حصہ انسداد دہشتگردی کے آپریشنز میں فوج کے افسروں کی کارکردگی کو سراہا,آرمی چیف نے وطن عزیز کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہدا اور زخمیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا, جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک آرمی ایک عظیم ادارہ ہے, ہمارے کردار اور ذمہ داریوں کی بے لوث کارکردگی سے فوج کے وقار اور ساکھ کو برقرار رکھا جائے گا, اس سے قبل کھاریاں گیریژن آمد پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق نے آرمی چیف کا استقبال کیا