ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ لازمی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا:برطانیہ کے وزرائے خارجہ
برسلزمیں یورپ اورایران کے درمیان جوہری ڈیل پرعملدرآمد جاری رکھنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔جس میں جرمنی،،فرانس،برطانیہ اورایران کے کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی،اجلاس میں دوہزارپندرہ میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کومحفوظ بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جرمنی ،فرانس ،برطانیہ اوریورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ فیدریکا مورگرینی نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کومحفوظ بنائے۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کے تناظرمیں ایران جوہری ڈیل کے حوالے سے فائدہ اٹھانے کا حق دارتھا۔امریکی صدرٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تیل کی پابندیوں کا تعین کیا جائے گا۔فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ لازمی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔